میرپورخاص سونارکی گرفتاری کے خلاف صرافہ بازار بند

اہلکاروں نے تشدد کیا اور دکان کے شوکیس توڑکر20 تولے سونالے گئے، بھائی کا الزام


Express News Desk November 19, 2012
شاہی بازار میں واقع الحسین جیولرز کا مالک سلمان میمن اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ پرائیویٹ گاڑیوں میں سادہ لباس پولیس اہلکار اسے حراست میں لے کر چلے گئے۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

میرپورخاص پولیس نے مبینہ طور پر چوری کا سونا خریدنے والے سُنار کو حراست میں لے لیا، جس کے خلاف احتجاجاً صرافہ بازار بند رہا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی بازار میں واقع الحسین جیولرز کا مالک سلمان میمن اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ پرائیویٹ گاڑیوں میں سادہ لباس پولیس اہلکار اسے حراست میں لے کر چلے گئے۔ سلمان میمن کے بھائی فیصل میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے دکان میں آتے ہی ان کے بھائی کوتشدد کا نشانہ بنایا او ررائفلوں کے بٹوں سے شو کیس کے شیشے توڑ کر 20 تولہ سے زائد سونا بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے صرافہ بازار میں سونے کا کاروبار کر رہے ہیں، لیکن آج تک کسی شخص کو بھی ہم سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ٹاون آدم ابڑو نے بتایا کہ ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری کے بعد ان کی نشاندہی پر سلمان سنار کو پولیس اپنے ہمراہ تفتیش کے لیے لے گئی ہے۔ واقعہ کے بعد صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے پولیس گردی کے خلاف احتجاجاً دکانیں بند کر دیں اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں