والد کا کلام پڑھ کے مجھے طاقت ملتی ہےامیتابھ بچن

جب بھی کوئی کڑا وقت آیا یا مصیبت کی گھڑی میں والد کے کلام سے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا، امیتابھ بچن


Showbiz Desk May 16, 2016
جب بھی کوئی کڑا وقت آیا یا مصیبت کی گھڑی میں والد کے کلام سے مجھ آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا، امیتابھ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے والد اور بھارت کے معروف شاعر ہری ونش رائے سے بے حد متاثر ہیں ۔

امیتابھ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی زندگی میں بھی ان کے شاعرانہ کلام اور تحریروں سے استفادہ کرتے تھے اور انھوں نے 2003 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد مزید باقاعدگی سے والد کا کلام پڑھنا اپنے معمول میں شامل کرلیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ والد کا کلام پڑھ کے مجھے نئی طاقت ملتی ہے۔

امیتابھ کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھ پر کوئی کڑا وقت آیا یا مصیبت کی گھڑی میں والد کے کلام سے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا اور میری پریشانی میں بھی کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں