پاک ایران تعلقات خلوص کے رشتوں پراستوار ہیںگورنر فارس

مختلف شعبوںمیںباہمی تعاون کوبڑھاکردونوںممالک کوایک دوسرے کے قریب لائینگے


Express News/Numainda Express November 19, 2012
ایران اور خیبر پختونخوا کے درمیان ہوائی سفر کیلیے حکومت سے درخواست کی جائے گی. فوٹو: ایکسپریس

گورنر جنرل فارس اسلامی جمہوریہ ایران حسین صادق عابدین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور ایران کے مابین ہوائی سروس اور بینکنگ سمیت آئل اینڈ گیس، تجارت، تعلیم، صحت، صنعت، آبپاشی، بجلی، زراعت، لائیواسٹاک اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو پروان چڑھا کر دونوں ممالک کو مزید ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے ۔

پاک ایران تعلقات خلوص، اسلامی روایات اور ثقافت کے باہمی رشتوں پر استوار ہیں جنہیں موجودہ علاقائی صورت حال کے تناظر میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات کیبنٹ روم سول سیکریٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، خیبر پختونخوا چیمبرز آف کامرس کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور، بزنس مین فورم کے سربراہ سینیٹر الیاس بلور، ایرانی وفد کے سرکاری اور نجی شعبوں کے سربراہوں، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

گورنر جنرل فارس نے کہا کہ ایران اور خیبر پختونخوا کے درمیان ہوائی سفر کی سہولت موجود نہیں جسے شروع کرنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے درخواست کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے لوگ اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔ دریں اثنا اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ خان نے حسین صادق اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیاجس میں گورنر مسعودکوثر، سینئر وزرا بشیر احمد بلور، رحیم داد خان ، میاں افتخار حسین، ظاہر علی شاہ،ارشد عبد اللہ کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں