اسرائیل دہشت گرد ملک ہے ترک وزیر اعظم

اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کر کے امن مزاکرات شروع کئے جائیں۔


AFP/Reuters November 19, 2012
ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے اسلام کا نام دہشتگردی سے منسلک کر رکھا ہے انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں سے آنکھیں موند رکھی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ترکی کے وزیر اعظم طیپ اردگان نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے حملے اور شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اسلام کا نام دہشتگردی سے منسلک کر رکھا ہے انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں سے آنکھیں موند رکھی ہیں۔

ادھر اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی اور ان کے قطر کے ہم منصب نے دوحا میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کر کے امن مزاکرات شروع کئے جائیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں 6 روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 98 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں