پٹاخے پھوڑنے سے آلودگی بچے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے لگے

پٹاخوں میں شامل سلفراورفاسفورس ہاتھوں میں لگنے کے بعدکھانے پینے کے دوران پیٹ میں چلاجاتاہے


Staff Reporter May 22, 2016
کئی بچے زخمی بھی ہوجاتے ہیں،والدین بچوں کوپٹاخے پھوڑنے سے روکیں، ماہرین طب، پٹاخوں کی فروخت جاری۔ فوٹو: آن لائن/فائل

GILGIT: شب برأت پر بڑے پیمانے پر چلائے جانے والے پٹاخے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں، سلفر اور فاسفورس جیسے مہلک کیمیکلز سے تیارکیے جانے والے پٹاخوں کی آوازیں سماعت کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں جبکہ پٹاخوں سے جھلسنے کے واقعات ہوتے ہیں، شہر بھر میں پٹاخوں کے دھماکوں سے آلودگی پھیلتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے گفتگو میں کیا ماہرین کا کہنا تھا کہ پٹاخے عام طورپر نوجوانوں اور بچوں کے ہاتھوں میں ہوتے ہیں پٹاخوں میں شامل سلفر ارو فاسفورس ہاتھوں میں لگنے کے بعد کھانے اور پینے کے دوران پیٹ چلاجاتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے پٹاخوں سے نکلنے والا دھواں سانس کے ذریعے حلق اور پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے جس سے پھیپھڑوں کی صلاحیت شدید متاثر ہوتی ہے باالخصوص بچوں کا نظام تنفس شدید اور فوری متاثر ہوتا ہے پٹاخوں سے سے نکلنے والا دھواں اور دھماکوں کی آواز دونوں انتہائی مضر ہوتی ہیں دھماکوں سے سماعت متاثر ہوتی ہے اور پٹاخوں کے دھوئیں سے سانس کی نالیوں میں سوجن آجاتی ہے پٹاخوں کے نقصانات سے لاعلم نوجوان اور بچے شب برأت پر پٹاخوںکے دھماکوں میں مصروف رہتے ہیں سلفر اور فاسفورس منہ کے ذریعے معدے اور جگر میں چلا جاتا ہے جس سے معدے اور جگر کو نقصان ہوتا ہے۔

پٹاخوں سے نکلنے والے کیمیکل کا دھواں دمہ کے مریضوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں کی صحت اور سماعت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے زوردار دھماکوںکی آواز سے چھوٹے اور نوائیدہ بچوں کی سماعت متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے شب برات پر سیکڑوں نوجوان اور بچے پٹاخے پھاڑنے کے دوران جھلسنے سے شدید زخمی ہوجاتے ہیں ماہرین نے کہا کہ والدین نوجوانوں اور بچوں کو پٹاخے پھاڑنے سے روکیں پٹاخوں کا دھواں اور دھماکوں کی آواز بچوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں والدین بچوں پٹاخوں کے نقصانات سے آگاہ کریں دوسری جانب شہرکے مختلف علاقوں میں پٹاخوںکی سرعام فروخت جاری ہے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی، آتش بازی کے سامان کی فروخت کیلیے مارکیٹوں میں اسٹالز لگ چکے ہیں لیکن پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، پٹاخوں کے دھماکوں سے شب برات پر عبادت میں مصروف افراد شدید پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں