اگر ٹرمپ صدر بنے تو کسی اور ملک منتقل ہوجائیں گے سروے میں امریکیوں کی رائے

امریکیوں کی جانب سے کینیڈا جانے کی درخواستیں دی جارہی ہیں اور لوگ اپنی جائیداد پیچنے بھی پر غور کررہے ہیں۔


AFP May 22, 2016
امریکیوں کی جانب سے کینیڈا جانے کی درخواستیں دی جارہی ہیں اور لوگ اپنی جائیداد پیچنے بھی پر غور کررہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: امریکا میں ہونے والے حالیہ سروے کے مطابق 28 فیصد عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں امریکا سے منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے سروے کے مطابق 28 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ اگر صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ فتح یاب ہوکر امریکی صدر بنتے ہیں تو وہ کسی اور ملک منتقل ہوجائیں گے۔

دوسری جانب گوگل نے بھی ایک دلچسپ نتیجہ پیش کیا ہے جس کے مطابق مارچ میں 7 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ کے فتح یاب ہونے کے بعد گوگل کے امریکی صارفین کی جانب سے کینیڈا اور دیگر ممالک کی سرچنگ میں 350 گنا اضافہ ہوا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے۔ اسی طرح امریکی شہریوں نے ٹرمپ کے جیتنے کے بعد اپنی جائیداد فروخت کرنے کی باتیں بھی کی ہیں اور اس کے اشتہارات بھی دیئے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے کینیڈا جانے والے پروفیشنلز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ امریکیوں نے چین اور قبرص تک کی شہریت کی درخواستیں دی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی امریکی صنعتکاروں نے اپنا سرمایہ کینیڈا منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی طرح ٹیکساس کی شادی کرانے والی ایک ویب سائٹ نے بھی امریکیوں کو کینیڈا کے رشتے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا شروع کردی ہے کیونکہ ان کے مطابق لوگ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بڑی تعداد میں امریکا چھوڑ کر کینیڈا بسنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ میکسیکو کےعوام پر بھی انہوں نے جملے کسے جس نے عالمی سطح پر ٹرمپ کی شخصیت کو متنازعہ بنا دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں