2 ایل این جی منصوبوں کے لیے 105 ارب رکھنے کی تجویز

بلوکی، بہادرشاہ کے2 منصوبوں سے 24سومیگاواٹ بجلی پیداہوگی، سرکاری دستاویزات


اظہر جتوئی May 22, 2016
بلوکی، بہادرشاہ کے2 منصوبوں سے 24سومیگاواٹ بجلی پیداہوگی، سرکاری دستاویزات۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلیے نئے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی فنڈز سے بجلی کے منصوبوں کیلیے105ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پرغورکیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت نے توانائی کے نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے پہلے سے جاری منصوبوں کومکمل کیا جائے گا۔ ایکسپریس کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے توانائی منصوبوں میں 2 ایل این جی منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبوں کیلیے 104 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ان2 ایل این جی منصوبوں سے2400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔1200میگا واٹ کے بلوکی منصوبے کیلیے53 ارب 96 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،1200میگا واٹ کے بہادر شاہ منصوبے کیلئے 50 ارب 59 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں