کارپارٹس کے خام مال کی زیروریٹنگ ختم کرنے کافیصلہ

سی کے ڈی لوکل کے ٹیرف بھی 50فیصد سے گھٹا کر 45فیصدکرنے کی تجویز دی گئی ہے


اظہر جتوئی May 24, 2016
سی کے ڈی لوکل کے ٹیرف بھی 50فیصد سے گھٹا کر 45فیصدکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

MIAMI: وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں کاروں کے پارٹس کے خام مال کی زیرو ریٹنگ ٹیرف سلیب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گاڑیوں کے سب کمپونینٹ آٹو پارٹس کے ٹیرف میں 100فیصد اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سال 2016-17 کے بجٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے را مٹیریل پر زیرو ریٹنگ ختم کر کے 1فیصد ٹیرف عائد کیا جائے جبکہ سب کمپونینٹ آٹو پارٹس پر ڈیوٹی 5فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کی جائے، کمپلیٹ ناکڈ ڈاؤن (سی کے ڈی) آٹو پارٹس نان لوکل پر 32.5فیصد سے ڈیوٹی گھٹا کر 30فیصد عائد کی جائے، سی کے ڈی لوکل کے ٹیرف بھی 50فیصد سے گھٹا کر 45فیصدکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق کمپلیٹ بلٹ یونٹ (سی بی یو ) کے ٹیرف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سی بی یو 800 سی سی پر 50فیصد،801سے 1000سی سی 55فیصد ٹیرف،1001سی سی سے 1500سی سی پر 60فیصد، 1501سی سی سے 1800سی سی 75فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح موٹر سائیکل، موٹر سائیکل رکشہ، آٹو رکشہ اور تھری ویل کارگو لوڈر کے را مٹیریل کی زیرو ریٹنگ بھی ختم کرکے 1 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کی تجویز ہے اور اس طرح کی اقسام کے مکمل تیار یونٹس پر یکساں 50فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں