محبت کی علامت تاج محل بدرنگ ہونے لگا تحقیقات کا حکم

دریائے جمناکےکنارے واقع تاج محل کےعقبی دیوارپرکیڑے پیداہوگئے ہیں جن کی وجہ سےسفید سنگ مرمرکا رنگ سبز ہوتاجارہاہے،رپورٹ


Express Desk May 24, 2016
دریائے جمناکےکنارے واقع تاج محل کےعقبی دیوارپرکیڑے پیداہوگئے ہیں جن کی وجہ سےسفید سنگ مرمرکا رنگ سبز ہوتاجارہاہے،رپورٹ:فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھیلاش یادیونے تاج محل کی عمارت کے سنگ مرمر کی بدرنگی کی تحقیقات کا حکم دیاہے ۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھیلاش یادیونے پولوشن کنٹرول بورڈ، آرکیالوجیکل ڈپارٹمنٹ اوراسٹیٹ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تاج محل کی عمارت کا معائنہ کیاجائے اورخرابی کے اسباب کی نشاندہی اورحل تلاش کیاجائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دریائے جمناکے کنارے واقع تاج محل کے عقبی دیوارپر کائی میں کیڑے پیداہوگئے ہیں جن کی وجہ سے سفید سنگ مرمرکا رنگ سبز ہوتاجارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں