گیلانی کوسمن سیکریٹری داخلہ کو پیشی کیلیے ایک اورمہلت

جلدبازی میںفیصلہ نہیں کرینگے،خورشیدشاہ،جواب سے مطمئن نہیں،قادرگیلانی،اجلاس کے بعد گفتگو


Sana News/INP November 20, 2012
جلدبازی میںفیصلہ نہیں کرینگے،خورشیدشاہ،جواب سے مطمئن نہیں،قادرگیلانی،اجلاس کے بعد گفتگو، فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط واستحقاق نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم گیلانی کوایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھجوانے کے معاملے پرارکان قومی اسمبلی عبدالقادرگیلانی اورعلی گیلانی کی تحریک استحقاق پرسمن پرطلب کیے جانے کے باوجودسیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبرکی کمیٹی میں عدم حاضری پرایف آئی اے کے حج اسکینڈل کے تحقیقاتی افسر ڈائریکٹر حسین اصغرکوایک گھنٹہ کیلیے کمیٹی کے اجلاس سے باہرنکال دیا ۔

سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی کی جانب سے 3 بار طلب کرنے کے باوجود اجلاس میںحاضرہوئے نہ ہی انھوںنے فون سنا ۔ان کے عملے نے کمیٹی کے فون پربتایا کہ وہ آج دفتر نہیں آئے،حسین اصغر کی جانب سے کمیٹی کے سوالات کے جواب فراہم کرنے کیلیے مہلت طلب کرنے پر اجلاس بدھ تک ملتوی کردیاگیا،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرمذہبی امورخورشید شاہ نے کہا کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرناچاہتے اگر ایسا ہواتوانتقام کاتاثرجائے گا،عبدالقادرگیلانی نے کہاکہ وہ کمیٹی میں جمع کرائے گئے ایف آئی اے کے جواب سے مطمئن نہیں اورکمیٹی کے ارکان نے بھی ان کے جواب پرعدم اعتماد کااظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں