ارجیت نے سلمان کے نام معافی نامہ فیس بک سے ہٹادیا

امید ہے میرامعافی نامہ کسی نہ کسی طرح آپ تک پہنچ چکا ہوگا ، ارجیت


Showbiz Desk May 26, 2016
امید ہے میرامعافی نامہ کسی نہ کسی طرح آپ تک پہنچ چکا ہوگا ، ارجیت ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سلمان خان کے نام معافی نامہ جاری کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کردیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ نے فیس بک پر معافی نامے میں سلمان خان سے فلم سلطان کے لیے اپنی آواز میں ریکارڈگانا ختم نہ کرنیکی التجاکی ۔ارجیت سنگھ کا کہناتھا کہ انھوں نے سلمان خان سے معافی مانگنے کے لیے اس لیے سماجی پلیٹ فارم کا سہارا لیاہے کہ ان کا بالی ووڈ سپر اسٹارسے رابطہ نہیں ہوپارہا ۔ اپنا معافی نامہ ختم ڈلیٹ کرنے کے بعد ارجیت نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ان کا یہ خط کسی نہ کسی طرح سے سلمان خان تک پہنچ چکا ہوگا ۔

واضح رہے کہ ارجیت نے معافی نامے میں کہا تھا کہ ان کا مقصد قطعی طور پر سلمان خان کی توہین کرنا نہیں تھا۔ آپ کے لیے گانا میرا خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا تھا۔اس گانے کو سلطان سے ختم نہ کروائیں بہرحال آپ کا جو بھی فیصلہ ہو میں اور میرا خاندان ہمیشہ سے آپ کا فین تھا اور رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں