امریکی سینیٹ کمیٹی پاکستان کی سالانہ 80 کروڑڈالرامداد کیلیے نیا فنڈ قائم

 30کروڑڈالرحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے مشروط،بل جان مک کین نے پیش کیا،نیافنڈپاکستان کوافغان جنگ سے الگ کردیگا


این این آئی/INP May 26, 2016
نیافنڈاکتوبرمیں کولیشن سپورٹ فنڈکی جگہ لے گا،امریکی قومی سلامتی کیلیے پاکستان میں دہشت گردعناصرکاخاتمہ ضروری ہے،مک کین فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: امریکی سینیٹ کی آرمڈسروسزکمیٹی نے پاکستان کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کے حوالے سے امدادکیلیے نئے فنڈکے قیام کی تجویزمنظورکرلی ہے۔نیافنڈپاکستان کو افغانستان میں جاری جنگ سے بھی الگ کردے گا۔

مجوزہ بل چیئرمین کمیٹی سینیٹرجان مک کین نے متعارف کرایا جس کے تحت پاکستان کوامدادکے طورپر80کروڑ ڈالرسالانہ دیے جائیںگے، اس تجویزکو18 مئی کوامریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ2017 میں شامل کرلیا گیا تاہم پاکستان کودیے جانے والے اس فنڈمیں سے30 کروڑڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے،پاکستان کوکولیشن سپورٹ فنڈکی مدمیں 2013سے اب تک3ارب10کروڑ ڈالر دیے جا چکے ہیں جبکہ اس فنڈکی میعادرواں سال اکتوبرمیں ختم ہوجائے گی۔

اس نئے فنڈکوکولیشن سپورٹ فنڈکی جگہ متعارف کرایاجائے گاجس کے تحت پاکستان کوفنڈزکے اجراکیلیے شرائط سخت کی گئی ہیں تاہم اس سے پاکستان کاافغانستان میں جاری جنگ سے تعلق ختم ہوجائے گااورفنڈزکے اجراکوپاکستان کی اندرونی سلامتی واستحکام سے جوڑا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی جان مک کین کاکہناہے کہ امریکی قومی سلامتی کیلیے پاکستان میں دہشت گردعناصرکوختم کرنا ضروری ہے، پاکستان کے ساتھ مضبوط اورطویل دورانیے کے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان زمینی راستے امریکا اورنیٹوکیلیے کھلے رکھے گا،پاکستان کی خطے میں اہمیت کوسمجھتے ہوئے اس نئے فنڈکااجراکیاجائے گا،بحالی فنڈکی رقم پاکستان کوہرسال دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں استعمال کیلیے دی جائے گی۔جان مک کین نے کہاکہ افغانستان میں نیٹواورامریکی افواج کی روانگی کے بعدبھی پاکستان کی امدادکرناچاہتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں