بھارتی اداکار بومن ایرانی کی پاکستانی فلم میں کام سے معذرت

گزشتہ ماہ کراچی میں بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی وجہ سے بومن ایرانی نے معذرت کی


Showbiz Desk May 27, 2016
گزشتہ ماہ کراچی میں بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی وجہ سے بومن ایرانی نے معذرت کی فوٹو : فائل

KARACHI: معروف بھارتی اداکار بومن ایرانی نے پاکستانی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاکسانی نوعمر فلم ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے بومن ایرانی کو اپنی نئی فلم کے لیے کاسٹ کیا تھا معلوم ہوا ہے کہ بومن ایرانی نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن اخبار کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے گزشتہ ماہ کراچی وزٹ کے دوران ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے رکھتے ہوئے وہ ایسے ہی کسی واقعے سے بچنے کے لیے پاکستانی فلم میں کام کرنے سے گھبرارہے ہیں لہذا انھوں نے فلم میں کام سے معذرت کرناہی بہتر سمجھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں