پنجاب میں جائیدادکی خرید و فروخت پر ٹیکس لگانے کافیصلہ

پیشہ وارانہ ٹیکس کی مدمیں تین درجہ بندیاں بڑھائی جائیں گی۔


Monitoring Desk May 27, 2016
پیشہ وارانہ ٹیکس کی مدمیں تین درجہ بندیاں بڑھائی جائیں گی۔ :فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جائیدادکی خریدوفروخت پر ٹیکس لگایا جائے گا، کمرشل اور رہائشی پلاٹ بھی اس کی زدمیں آئیں گے تاہم سرکاری ملازمین، معذوروں اور بیواؤں کے پلاٹوں پرٹیکس نہیں لگے گا۔

100 سے زائد ملازمین والی کمپنیوں کے پیشہ وارانہ ٹیکس میں 30سے 50فیصد اضافہ کیاجائیگا۔صوبے میں وصولیوں کا ہدف 85ارب روپے مقررکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ویئر ہاؤسز اور کورلڈ اسٹوریج پر 16 فیصدسیلزٹیکس لگے گا۔ 1300 سی سی گاڑیوں کا لائف ٹوکن 25 ہزاررکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ انفرااسٹرکچر سیس لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے جبکہ وصولیوں کاہدف 85ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ پیشہ وارانہ ٹیکس کی مدمیں تین درجہ بندیاں بڑھائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں