امیتابھ مودی کیساتھ کانگریس ناراض

وہ اقوام متحدہ کے گرل چائلڈ مشن کے پروگرام سے مربوط ہیں اور اسی وجہ سے پروگرام کے اس حصے میں شرکت کر رہے ہیں، اداکار


Showbiz Desk May 28, 2016
وہ اقوام متحدہ کے گرل چائلڈ مشن کے پروگرام سے مربوط ہیں اور اسی وجہ سے پروگرام کے اس حصے میں شرکت کر رہے ہیں، اداکار:فوٹو : فائل

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دو برس مکمل ہونے پر ہونے والے پروگرام میں اداکار امیتابھ بچّن کی شرکت پر اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا وزیراعظم نریندر مودی اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک ایسے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں جس کی میزبانی فلم اداکار امیتابھ بچّن کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کی میزبانی آر مادھون کر رہے ہیں، میں صرف 'بیٹی بچاؤ بیٹی بڑھاؤ' کے تعلق سے ہونیوالے پروگرام میں شرکت کر رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے گرل چائلڈ مشن کے پروگرام سے مربوط ہیں اور اسی وجہ سے پروگرام کے اس حصے میں شرکت کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں