ساڑھے 7 تولے سونا 52 تولے چاندی پر زکوٰۃ فرض جلد ادائیگی کی اپیل

اگرایک شخص کامکان ایک سال سے کرایے پرلگاہے اوروہ کرایہ وصول کررہاہے تواسے اس رقم سے بھی زکوٰۃ دینی چاہئے، علمائے کرام


Jahangir Minhas May 31, 2016
قابل استعمال چیزوں جن میں گاڑی وغیرہ شامل ہے اس پرزکوٰۃ نہیں لگتی ڈیزائن: اویس خان

لاہور: رمضان المبارک کی آمدکے حوالے سے غربیوں اور محتاجوں کواپنی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے زکوٰۃ کی فراہمی بروقت ممکن بنائی جائے۔

علماء کرام نے زکوٰۃ کا نصاب ساڑھے 7 تولے سونا جب کہ 52 تولے چاندی قراردیا ہے تاہم اتنی ہی مالیت کی رقم اگرپورے ایک سال کیلئے بینک میں پڑی ہوتواس پر بھی زکوٰۃ دیناضروری ہے۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق بینک از خود سیونگ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ کاٹ لیتے ہیں تاہم کرنٹ اکاؤنٹ پر کوئی بھی شخص ایک لاکھ پر ڈھائی ہزار روپے زکوٰۃ خود ادا کرسکتا ہے۔

مولانا اظہاربخاری نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ اگرایک شخص کامکان ایک سال سے کرایے پرلگاہے اوروہ کرایہ وصول کررہاہے تواسے اس رقم سے بھی زکوٰۃ دینی چاہئے،صرف قابل استعمال چیزوں جن میں گاڑی وغیرہ شامل ہے اس پرزکوٰۃ نہیں لگتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں