پاکستان میں ایک مرتبہ پھرڈرامہ اپنے جوبن پہ آچکا ہے نازیہ علی

پاکستانی ڈراموں کا بہت چرچہ ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ہمارے فنکاروں کو پڑوسی ملک کے ڈراموں میں کام کرنے کیلیے آفرہونا ہے


Umair Ali Anjum November 21, 2012
ہم اپنا کلچر اور اطوار بھول چکے تھے لیکن اب ڈرامہ انڈسٹری میں کسی قسم کا خلا نہیں، نازیہ علی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ناز یہ علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈرامہ ایک مرتبہ پھر اپنے جوبن پہ آچکاہے۔

ہم ڈرامے کے حوالے سے دنیا میں جانے جاتے ہیں اس لیے ہمیں اپنا کام مزید اچھا کرنا چاہیئے ہمارے نئے فنکار بہتر کام کررہے ہیں نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے ڈراموں کا پڑوسی ممالک میں بہت چرچہ ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ہمارے فنکاروں کوپڑوسی ممالک کے ڈراموں میں کام کرنے کے لیے آفرہونا ہے مجھے بھی ایک ڈرامے میں کام کرنے کے لیے بلوایا گیا مگر میں نے انکار کردیا مجھے اپنے ملک کے لیے کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

انھوں نے کہا کے مجھے اس بات کی خوشی ہے کے گذشتہ دس سالوں سے ہماری عوام پر جو ہندوستانی ڈراموں کا سحر طاری تھا وہ ٹوٹ چکا ہے ہندوستان بہت زیادہ وسائل ہونے کے بعد بھی اتنا اچھا کام نہیں کررہا جو پاکستان میں ہورہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ اچھا لکھنے والے ہیں پاکستان کے ہر ڈرامے کی کہانی دوسری کہانی سے مختلف ہے جملوں میں دیکھنے والوں کے لیے پیغام ہوتا ہے کم از کم نوجوان نسل کو ان ڈراموں سے بگاڑکاراستہ فراہم نہیں ہورہا جوپڑوسی ملک نے دس سال دیا وہ زہرسے کم نہیں تھا۔

انھوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم اپنا کلچر رکھ رکھائو اور اطوار بھول چکے تھے آج یہ رجحان ختم ہوچکا ہے اب ڈرامہ انڈسٹری میں کسی قسم کا خلا نہیں اور نہ ہونے دینگے اپنے نئے آنیوالے ڈراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے کچھ پرائیویٹ پروڈکشن کے ڈراموں میں کام کر رہی ہوں ان ڈراموں میں میرے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں میں ہمایوں اشرف، کرن ، کلثوم، ودیگر فنکار شامل ہیں اس کے علاوہ ایک گانے کی ریکارڈنگ جاری ہے جسے محرم الحرام کی وجہ سے روک دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں