عاشورہ ضلع بدین کے 7شہر حساس قرار رینجرز و پولیس کا گشت

محرم الحرام کے موقع پر ضلع بدین کے شہروں ماتلی، ٹنڈوباگو، کڈھن، نندو، کڑیو گھنور اور تلہارکو حساس قرار دیا گیا ہے۔


Express News Desk November 21, 2012
ضلع بدین میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لیے 22 سو پولیس اہلکار اور رینجرزکے جوان تعینات کیے جائیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس

ایس ایس پی بدین فدا حسین مستوئی نے کہا ہے کہ ضلع بدین میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں پیر کو پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ بھی کیا۔ رینجرز ہیڈکوارٹر سے کرنل وسیم اور ایس ایس پی بدین کی سربراہی میں فلیگ مارچ میں رینجرز اور پولیس کے چاق و چوبند دستوں پر مشتمل تھا، پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکلوں اور موبائلوں پر سوار ہوکر شہر کے داخلے اور خارجی راستوں کا گشت کیا۔

بعد ازاں فدا حسین مستوئی نے میڈیا کو بتایاکہ ضلع بدین کو 4 زون میں تقسیم کیا گیا ہے، ضلع کے 7 شہر بدین، ماتلی، ٹنڈوباگو، کڈھن، نندو، کڑیو گھنور اور تلہارکو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں اسنیپ چیکنگ کو سخت کردیا گیا ہے، اسلحے کی نمائش کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لیے 22 سو پولیس اہلکار اور رینجرزکے جوان تعینات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں