علی ظفر پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کے خواہاں

 پاکستان میں چند سالوں سے معیاری فلمیں بن رہی ہیں،انڈسٹری جلد مستحکم ہوگی


Showbiz Desk June 01, 2016
 پاکستان میں چند سالوں سے معیاری فلمیں بن رہی ہیں،انڈسٹری جلد مستحکم ہوگی :فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی فلمیں بھارت میں دکھائی جائیں۔

ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ جس طرح بالی وڈ فلمیں پاکستان میں نمائش پذیر ہوتی ہیں اسی طرح پاکستانی فلمیں بھارت میں بھی دکھائی جائیں تو اس سے دونوں ملکوں میں ایک اچھی فضا قائم ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے بہت معیاری فلمیں بن رہی ہیں وہ ذاتی طور پر ایسے ڈائریکٹرز کوجانتے ہیں جو بہت اچھا کام کررہے ہیں انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد مستحکم ہوجائے گی جیسا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک نام تھا۔۔انھوں نے کہا کہ وہ خود بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں