آپریشن کیا گیا تو پنجاب کے عوام بھی سراپا احتجاج بن جائیں گے الطاف حسین

ماضی میں بھی توپیں اور گولہ باروداستعمال کیا گیا،جانیںدے دیںگے،ظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیںگے


Express Desk/News Agencies November 21, 2012
ماضی میں بھی توپیں اور گولہ باروداستعمال کیا گیا،جانیںدے دیںگے،ظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیںگے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ من گھڑت اورجھوٹے الزامات کے تحت ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا گیا تو پنجاب کے غیرتمند بزرگ، مائیں، بہنیں، نوجوان اورطلبا و طالبات پنجاب کے عوام کو گالی نہیںبننے دیںگے اورایم کیو ایم پرڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر پنجاب کے کوچے کوچے میںسراپااحتجاج بن جائیںگے۔

یہ بات انھوں نے ایم کیوایم گوجرانوالہ اورفیصل آبادزون کے ذمے داران وکارکنان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہاکہ ماضی میں ایم کیوایم کوصفحۂ ہستی سے مٹانے کیلیے منفی پروپیگنڈے، مختلف لوگوں کو خریدکر جعلی جماعتیں بنانے ، دہشت گردوںکو ایم کیوایم کے کارکنوںکو قتل کرنے اوران کے گھر بارلوٹنے کے لائسنس دینے پراربوں روپے خرچ کییگئے لیکن تمام تر مکروہ سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیوایم نہ صرف زندہ رہی بلکہ حق پرستی کا نظریہ کراچی سے نکل کر پاکستان کے کوچے کوچے میں پھیل گیااور پنجاب سمیت ملک بھرکے غیرت مند عوام نے جان لیاکہ غریب ومتوسط طبقے کے حقوق اور پاکستان کامحافظ اگرکوئی ہے تو وہ ایم کیوایم اور اس کا قائد الطاف حسین ہے۔

انھوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف وہی کہانیاں دہرائی جا رہی ہیں جو19 جون 1992 میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن سے قبل پھیلائی گئی تھیں۔ہم سازشی عناصر کو متنبہ کرنا چاہتے ہیںکہ وہ پاکستان کے غریب ومظلوم عوام کے خلاف سازشوں سے باز رہیںاور یاد رکھیں کہاﷲکے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، وہ دن قریب ہے کہ جب نہتے اورکمزور مگر غیرت مند پنجابی عوام ، اہل پنجاب پر لگائے گئے الزامات کے داغ مٹانے کیلیے میدان عمل میں ہونگے۔

الطاف حسین نے پنجاب بھر کے کارکنان اور حق پرست عوام سے کہا کہ ایم کیوایم کواﷲ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت حاصل ہے،ماضی میں بھی توپیں اورگولہ بارود حق پرستی کی آواز بند نہیں کراسکے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن کسی ظالم وجابرکے سامنے سر نہیںجھکائیں گے۔دریں اثناالطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور بالخصوص شیعہ و سنی عوام ایک دوسرے کے مسالک اور عقائد کا کھلے دل سے احترام کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں۔انھوں نے کہاکہ ملک بھر میں بالخصوص صوبہ سندھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری موجود ہے لیکن بعض سازشی عناصر فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں