عید پربھارتی فلموں کی نمائش نہ کی جائےغلام محی الدین

پاکستانی فلموں کو ترجیح دی جائے،’’سوال سات سوکروڑ ڈالر کا‘‘بہترین فلم ثابت ہوگی


Cultural Reporter June 02, 2016
پاکستانی فلموں کو ترجیح دی جائے،’’سوال سات سوکروڑ ڈالر کا‘‘بہترین فلم ثابت ہوگی فوٹو : فائل

اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ عید الفطر بھارتی فلموں کی نمائش نہ کی جائے بلکہ ملکی فلموں کو ترجیح دی جائے۔

فلم'' سوال سات سوکروڑ ڈالر کا'' بہتریں فلم ہے عید پر نئے چہروں کے ساتھ جلوہ گھر ہوگی، یہ بات انھوں نے کراچی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر علی محی الدین، اداکارہ قراۃلعین، ہدایت کار جمشید جان محمد بھی موجود تھے۔

غلام محی الدین نے کہا کہ غیر ملکی فلم آنی چاہے اس سے مقابلہ بڑھتا ہے تاہم ہماری فلمی صنعت کے حوالے حکومت کو اقدام کرنا چاہے تاکہ ملکی فلمی صنعت بھی پروان چڑھے فلم ''سوال سات سو کروڑ ڈالر کا'' ایک اچھی فلم بنی ہے اس کو اس کا مقام ملنا چاہے جمشید جان نے کہا کہ ملکی فلموں کو سینما 90فیصد اور غیر ملکی فلمو ں کے لیے 10کوٹہ مخصوص مگر سینما مالکان اس کے بر عکس کام کرتے غیر ملکی فلمو ںکو زائد سینما دیتے ہیں انھوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی مفاد میں قانون پر عمل کروایا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں