بولڈ سین پکچرائزکرواتے ہچکچاہٹ نہیں ہوتی متیرا

لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوںسمجھتے ہیں اسکی آج تک سمجھ نہیں آسکی،انٹرویو


این این آئی June 03, 2016
لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوںسمجھتے ہیں اسکی آج تک سمجھ نہیں آسکی،انٹرویو فوٹو : فائل

اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں، اس کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی میں جس طرح ہوتا ہے، اگر اس کو ٹی وی یا فلم اسکرین پر دکھایا جائے تو ہر طرف بے حیائی کا شور مچ جاتا ہے ۔ میں نے بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہوئے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ متیرا نے کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیاسوچتے ہیں لیکن میں تو صرف فن کی طالبہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں