شوہرکی وجہ سے کاجول بہترین دوست کرن جوہرسے ناراض

کرن جوہر بھی اپنی فلم انھی تاریخوں میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔


Showbiz Desk June 03, 2016
کرن جوہر بھی اپنی فلم انھی تاریخوں میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔:فوٹو : فائل

بالی وڈ میں اداکارہ کاجول اور معروف ڈائریکٹر کرن جوہر بہت پرانے دوست ہیں دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں لیکن ان دیرینہ دوستوں میں اب شائد تلخیاں جنم لینے لگی ہیں اور اس تلخی کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن ہیں۔

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی نئی فلم ''شیوا'' اور کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی ایک ساتھ ریلیز کے معاملے نے کاجول اور کرن جوہر کو ایک دوسرے کے مقابل لاکھڑا کردیا ہے۔ کاجول اپنے شوہر کی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اورکرن جوہر بھی اپنی فلم انھی تاریخوں میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں