ملا منصور کو رہائشی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ایف آئی اے

تحقیقات کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملاجس پر ولی محمدکانام درج ہے۔


این این آئی June 03, 2016
تحقیقات کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملاجس پر ولی محمدکانام درج ہے۔ فوٹو : فائل

ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کو نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلکہ ولی محمدکے نام سے مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ (لوکل ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ) بھی جاری کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملاجس پر ولی محمدکانام درج ہے اورتعلق کاکڑقبیلے سے ہے، افغان طالبان کے امیرکو 1999 میں پاکستانی دستاویزات جاری کی گئیں جس پرقلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنرحافظ محمد طاہرکے دستخط موجودہیں،حکام نے بتایاکہ سرٹیفکیٹ کے اجراپرمزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں