پاکستان سے ایف 16طیاروں کا معاہدہ قابل عمل نہیں رہا امریکا

چیلنجز کے باوجود پاکستان سے تعلقات میں بہتری کیلیے پرعزم ہیں، عہدیدار محکمہ خارجہ ڈیوڈ رینز


INP June 04, 2016
چیلنجز کے باوجود پاکستان سے تعلقات میں بہتری کیلیے پرعزم ہیں، عہدیدار محکمہ خارجہ ڈیوڈ رینز فوٹو: فائل

GILGIT: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ قابل عمل نہیں رہا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے کیپیٹل ہل میں اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا سودا اب قابل عمل نہیں رہا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلیے تعاون کرے۔

کیپیٹل ہل کا یہ اجلاس پاکستانی امریکی کانگریس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جو ہر سال امریکی قانون سازوں کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلیے یہ اجلاس طلب کرتا ہے۔ اجلاس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیوڈ رینز سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا سودا ختم ہو گیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس سودے کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔ اسلیے اب یہ قابل عمل نہیں رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں