ہوسٹن پراپرٹی شواختتام پذیرپاکستانیوں نے بھرپورپذیرائی کی

ایکسپریس کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ اظفرنظامی نے کمپنیوں کے نمائندوں کوشیلڈزدیں


Express Report June 07, 2016
ایکسپریس کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ اظفرنظامی نے کمپنیوں کے نمائندوں کوشیلڈزدیں فوٹو : فائل

امریکا کے شہر ہوسٹن میں ہونے والی پانچ روزہ پراپرٹی نمائشاختتام پذیر ہوگئی ہے۔آخری روزنمائش میںحصہ لینے والی ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوںکوشیلڈز پیش کی گئیں ۔

پانچ روزہ نمائش میں امریکا بالخصوص ہوسٹن میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کوسمجھنے اوریہاں سرمایہ کاری کیلیے راغب ہونے کا موقع ملا۔نمائش کے پانچوں روز لوگوں کا بھرپور رش رہا۔اس نمائش میں اسٹار مارکیٹنگ، فاسٹ مارکیٹنگ، ریئل مارکیٹنگ، اطہر مارکیٹنگ، سید پراپرٹیز، ریڈسن، پراپرٹی لیجنڈ، ورٹیکس انٹرنیشنل اور حیدر اینڈ کوسمیت دیگر اداروں نے اسٹال لگائے تھے۔

ایکسپریس میڈیاگروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اظفر نظامی نے اسٹار مارکیٹنگ کے سعدناصر،آصف رشید،فاسٹ مارکیٹنگ کے شہزاد بھٹی، نعمان خواجہ ،حسیب اور لطیف گارڈن کے گلفام احمد کوشیلڈز دیں۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین،شرمین خرم اورکامران احمد بھی موجود تھے ۔ریڈسن ایسوسی ایٹس کے چوہدری فہد شوکت ،ورٹیکس انٹرنیشنل کے دانش ،اطہرمارکیٹنگ نیٹ ورک کے راحیل،پراپرٹی لیجنڈ کے شہزاد قرشی،حیدرعلی اینڈکوکے حسین کوبھی ایکسپریس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اظفرنظامی نے شیلڈزپیش کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ ہوسٹن کے بعد اگست میں امریکی شہر ڈیلاس میں ہونیوالے پراپرٹی شو میں بھی حصہ لے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔