نئے فنکاروقت کی قدرکرنا سیکھیں غلام محی الدین

فلموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے بے حد اہمیت کے حامل ہیں، ایکسپریس سے گفتگو


Cultural Reporter June 08, 2016
فلموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے بے حد اہمیت کے حامل ہیں، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو : فائل

MIRPUR: غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ ماضی میں فنکاروں نے ہمیشہ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو وقت کی پابندی کے حوالے سے شکایات کا موقع نہیں دیا بلکہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلی ہی سیٹ پر پہنچ جاتے تھے۔

معروف سینئر اداکار غلام محی الدین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ ماضی میں فنکاروں نے ہمیشہ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو وقت کی پابندی کے حوالے سے شکایات کا موقع نہیں دیا بلکہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلی ہی سیٹ پر پہنچ جاتے تھے جس کی وجہ سے نہ تو کسی کو شکایت کا موقع ملتا تھا اور نہ ہی فلم کی فلم بندی میں کوئی رکاوٹ آتی تھی لیکن آج ہمارے نئے فنکاروں کو وقت کی قدر کا اندزاہ نہیں ہے وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے آتے ہیں جس کی وجہ سے فلم بندی کا کام بری طرح متاثر ہوتا ہے سینئرز کو خاص طور سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا مجھے نئے فنکاروں کے رویہ پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی کو اہمیت نہیں دیتے انھیں سینئر کا احترام کرنا بھی نہیں آتا، فلموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے بے حد اہمیت کے حامل ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی فلم مکمل کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں