نئے فلم میکرزکی کاوشیں قابل ستائش ہیںسیدنور

نئے فلمساز اپنا رویے میں تبدیلی لائیں،سینئر کا احترام انھیں آگے بڑھنے میں مدد دیگا


Cultural Reporter June 09, 2016
نئے فلمساز اپنا رویے میں تبدیلی لائیں،سینئر کا احترام انھیں آگے بڑھنے میں مدد دیگا فوٹو: فائل

MUMBAI: معروف ہدایت کار و فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری اور بحالی کے لیے نئے فلم میکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کی انھوں نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئر کو بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ہم نے بھی اپنے سینئر سے سیکھا ہیں اگر ہمیں یہ مقام ملا ہے تو یہ ان ہی سینئرز کی مرہون منت ہے لیکن افسوس ہوتا جب آج کی نئی نسل کے فلم میکر کے رویہ پر کہ جو فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئر لوگوں کو اہمیت ہی نہیں دیتے بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم جو کررہے ہیں وہ زیادہ بہتر ہے ماضی کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے فلم ساز اپنے رویے میں تبدیلی لائیں سینئرز کا احترام کریں یہ انھیں آگے بڑھنے میں مدد دے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت اچھا کام کررہے ہیں ہم نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہماری تو خواہش تھی کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں، سنیما کا ریوائل ہو اور لوگ فلمیں دیکھنے سنمیاؤں کی طرف آئیں لیکن فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے والوں کو بھی عزت اور احترام ملنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں