وزیراعظم کا لندن سے پاکستان کے بجائے سعودی عرب جانے کا امکان

نوازشریف رمضان کاآخری عشرہ وہاں گزارناچاہتے ہیں،صحت نے اجازت دی توعمرہ بھی اداکریں گے ،قریبی ذرائع


نوید معراج June 09, 2016
نوازشریف رمضان کاآخری عشرہ سعودی عرب میں گزارناچاہتے ہیں، صحت نے اجازت دی توعمرہ بھی اداکریں گے ،قریبی ذرائع فوٹو: فائل

FAISALABAD: وزیراعظم محمد نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزارنے کاادارہ رکھتے ہیں اور عیدالفطرکے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ صحت یابی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے اورعمرے کیلیے سعودی عرب جانے کاارادہ رکھتے ہیں ۔ یہ بات شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لندن سے واپسی پر سعودی عرب میں قیام کاارادہ ظاہر کیا ہے تاہم یہ ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔

ذرائع نے بتایا وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اورامید ہے کہ انھیں ایک 2 ہفتوں میں فضائی سفرکرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا مقصدآرام کرنا اوررمضان المبارک کے باقی دن وہاں گزارنا ہے ۔ وزیراعظم کی صحت نے اجازت دی تو وہ اس دوران عمرہ بھی اداکریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں