فلم انڈسٹری کے اچھے دور کا آغاز ہوچکا ہے معمر رانا

’’بھائی وانٹیٹڈ‘‘ میں کراچی کے علاقہ لیاری کو مثبت انداز میں دکھایا جائیگا، اداکار


Cultural Reporter June 10, 2016
’’بھائی وانٹیٹڈ‘‘ میں کراچی کے علاقہ لیاری کو مثبت انداز میں دکھایا جائیگا،اداکار ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:  

پاکستانی اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے اچھے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور اب پاکستان میں بہت سی اچھی اور معیاری فلمیں بنین گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں معمر رانا نے کہا کہ ہمارے سینئر جنھوں نے فلم انڈسٹری کے لیے بہترین خدمات انجام دی ہیں وہ ہمارا سرمایہ ہیں ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے آج جو بھی فلم میکر کام کررہے ہیں انھیں اپنے سینئر سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ ان کا تجربہ ہمارے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

لالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایت کار سید نور کے ساتھ فلم ''بھائی وانٹیٹڈ'' کی فلم بندی مکمل کرائی جو موضوع کے اعتبار سے ایک عمدہ فلم ہے جس میں کراچی کے علاقہ لیاری کو بہت مثبت انداز میں دکھایا جائیگا فلم بینوں کو معلوم ہوگا یہ یہ علاقہ ہر لحاظ سے ایک بہترین علاقہ رہا جس کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہوچکا ہے،امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی معمر رانا نے کہا کہ ان کی فلم ''سکندر'' بھی مکمل ہوچکی ہے جو جلد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں