باکسر محمد علی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے فنکار

عظیم انسان تھے ، امت مسلمہ ایک بڑی ہستی سے محروم ہوگئی،غلام محی الدین،جاوید شیخ


Cultural Reporter June 12, 2016
سب سے بڑے اسپورٹس مین تھے،ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا، شاہدہ منی، نیلم منیر۔ فوٹو: فائل

شوبز سے وابستہ فنکاروں نے عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی دنیا سے جانے کے بعد بھی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ باکسر محمد علی کی تدفین امریکا میں ان کے آبائی شہر میں کی گئی ہے جس میں عالمی رہنماؤں، ان کے قریبی عزیزوں اور پرستاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ محمد علی بڑے باکسر ہونے کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے، امت مسلمہ ایک بڑی ہستی سے محروم ہوگئی ہے۔ اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ محمد علی نے اپنے کردار سے پوری دنیا میں جو مقام حاصل کیا وہ قابل رشک ہے۔

گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں اس صدی کے سب سے بڑے اسپورٹس مین تھے جن کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ اپنے کھیل اور کردار کے ذریعے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، انھوں نے جس دبنگ انداز سے زندگی گزاری وہ ان کے چاہنے والوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔گلوکار ظفر نیویارکر نے کہا کہ محمد علی کی پوری زندگی جدوجہد اور انتھک محنت کا عملی نمونہ تھی جن کے کردار کی دوستوں کے ساتھ حریف بھی تعریف کرتے تھے۔اداکار افتخار ٹھاکر، امان اللہ ، ثناء ، میرا ، رابی پیرزادہ ، حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطاکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں