طورخم پرکشیدگی کے بعدجنگ بندی پراتفاق ہوگیا عبداللہ عبداللہ

سرحدی علاقے میں نئی تنصیبات سے قبل دونوں کے درمیان بات چیت اور باہمی اتفاق ہونا چاہیے، عبداللہ عبداللہ


Monitoring Desk June 14, 2016
فائرنگ پاکستان نے شروع کی، ایک فوجی ہلاک، 6زخمی ہوئے،افغانستان کودفاع کاپورا حق ہے :فوٹو:فائل

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے طور خم بارڈر کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے، امید ہے مسئلہ بات چیت سے حل ہوجائے گا۔

افغان وزرائے کونسل کے اجلاس میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدہ طے پایا ہےجس کے تحت سرحدی علاقے میں نئی تنصیبات سے قبل دونوں کے درمیان بات چیت اور باہمی اتفاق ہونا چاہیے۔ انھوں نے الزام لگایا پاکستان نے فائرنگ شروع کی،جس سے ایک افغان فوجی ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا افغانستان کودفاع کو پورا حق ہے۔

واضح رہے افغان طور خم بارڈر پر گیٹ كی تنصیب پر افغان فورسز كی فائرنگ سے پاكستان ایف سی كا ایك اورخاصہ دار فورس كے 2 اہلكار زخمی ہوگئے جب کہ واقعہ پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں