بھارت کا اسلام آباد میں سفارتخانے کی سیکیورٹی بڑھانے کامطالبہ

پاکستان غیرقانونی آمدرورفت روکنے کیلیے سرحدوںپربھی سیکیورٹی بڑھائے، سلمان خورشید


Sana News November 23, 2012
پاکستان غیرقانونی آمدرورفت روکنے کیلیے سرحدوںپربھی سیکیورٹی بڑھائے، سلمان خورشید۔ فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود بھارتی سفارتخانے کی سیکیورٹی میںاضافہ کیاجائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق2008 ء کے ممبئی حملوںمیں ملوث25سالہ اجمل قصاب کی بھارت کی پوناجیل میں خفیہ پھانسی کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشیدنے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سرحدوں پراپنی سیکیورٹی کومزیدبڑھائے تاکہ غیر قانونی اورخفیہ ذرائع آمدورفت کو بند کیاجا سکے ۔

جمعرات کو بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ مستقبل میںایسے واقعات سے بچنے کیلیے ایسا مطالبہ کیا جارہاہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے بدھ کو اجمل قصاب کو پھانسی دینے کے بعدجیل کے احاطہ میںدفن کردیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے اجمل قصاب کی لاش واپس نہیں مانگی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں