امریکا لمبے ہاتھ دوسرے کی جیبوں میںڈالتا ہے ایرانی صدر

ایرانی صدر پریس کانفرنس کے اختتام پر سیکیورٹی حکام کے بار بار روکنے کے باوجود پاکستانی صحافیوں کے ساتھ گھل مل گئے


Malik Manzoor Ahmed November 23, 2012
، ایرانی صدر پریس کانفرنس کے اختتام پر سیکیورٹی حکام کے بار بار روکنے کے باوجود پاکستانی صحافیوں کے ساتھ گھل مل گئے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر احمدی نژاد نے ایرانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے ہاتھ اور زبان بہت لمبی ہے وہ اپنے لمبے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ڈالنا چاہتا ہے اور لمبی زبان سے دوسرے ممالک میں مداخلت کرتاہے ۔ ایرانی صدر نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت کے سوال پر کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں اہم ممالک ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں، ایرانی صدر پریس کانفرنس کے اختتام پر سیکیورٹی حکام کے بار بار روکنے کے باوجود پاکستانی صحافیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ہمراہ تصاویر بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں