ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

پارٹی قوانین میں ترمیم کرکے ڈیلیگیٹس کو ضمیر کے مطابق اپنی پسند کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے، ذرائع


آن لائن June 19, 2016
پارٹی قوانین میں ترمیم کرکے ڈیلیگیٹس کو ضمیر کے مطابق اپنی پسند کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے، ذرائع:فوٹو: فائل

ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ ری پبلکن پارٹی کے درجنوں نمائندگان کی جانب سے ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے سروے کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں 12 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ خود اس بات کوتسلیم کرچکے ہیں اس سے پہلے صدارتی امیدوارکی نامزدگی اور انتخاب میں ووٹ کا حق رکھنے والے درجنوں ری پبلکن ڈیلیگیٹس نے ایک مہم شروع کی ہے کہ نومبر میں قومی کنوینشن میں صدارتی امیدوار کے لیے ٹرمپ کو ووٹ نہ دیا جائے اورپارٹی قوانین میں ترمیم کی جائے جبکہ یہ شق بھی شامل کی جائے گی کہ نمائندگان اپنے ضمیر کے مطابق جس بھی صدارتی امیدوار کو چاہیں ووٹ دے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پال رائن کا کہنا ہے کہ پارٹی قوانین میں ترمیم کرکے ڈیلیگیٹس کو ضمیر کے مطابق اپنی پسند کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں