روس میں کشتیاں الٹنے سے 10 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

بچے ماسکو سے کیریلیا میں چھٹیاں منانے آئے تھے، شدید طوفان کے باعث کشتیاں الٹ گئیں


این این آئی June 21, 2016
بچ جانیوالے 37 افراد میں سے زیادہ تر ایک جزیرے پر پہنچ گئے، دیگر ایک گاؤں سے ملے،حکام فوٹو:فائل

لاہور: شمالی روس کے علاقے کیریلیا میں سیاموزیور جھیل میں طوفان کے باعث کشتیاں الٹنے سے 10 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمال مغربی روس میں ہلاکتیں شدید طوفان کے باعث کشتی جھیل میں الٹنے سے ہوئی، اس کشتی پر47 بچے اور4 اساتذہ سوار تھے، کشتی پر سوار بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ یہ بچے ماسکو سے چھٹیوں پر یہاں آئے تھے، بچ جانے والے 37 افراد میں سے زیادہ تر جھیل میں ایک جزیرے پر پہنچ گئے جبکہ دیگر ایک گاؤں سے ملے ہیں، 4 افراد کو حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے شبہ میں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں