میرے والد میرے لیے رول ماڈل ہیں امیتابھ بچن

کامیابی کے کسی پیمانے کی بجائے صرف معیاری کام پریقین رکھتا ہوں، امیتابھ


Showbiz Desk June 22, 2016
کامیابی کے کسی پیمانے کی بجائے صرف معیاری کام پریقین رکھتا ہوں، امیتابھ: فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے والد میرے لیے رول ماڈل ہیں جہنوں نے زندگی میں ہر جگہ میری رہنمائی کی وہ ایک شاعر کے ساتھ ساتھ دوراندیش انسان تھے۔

بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے والد میرے لیے رول ماڈل ہیں جہنوں نے زندگی میں ہر جگہ میری رہنمائی کی وہ ایک شاعر کے ساتھ ساتھ دوراندیش انسان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی ان سے مشورے کی ضرورت محسوس ہوئی انھوں نے میری مدد کی میں بھی اپنے بیٹے ابھیشک کی اس طرح مدد کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں کم لیکن معیاری کام کرتا ہوں میرے نزدیک کامیابی کا کوئی پیمانہ نہیں ہواانکا کہنا تھا کہ وہ کامیابی کے کسی پیمانے پر یقین نہیں رکھتے وہ صرف میعاری کام پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں