ودیا بالن نے شوہر سے لڑائی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

شوہر سدھارت رائے کپور کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ودیا بالن


Showbiz Desk June 23, 2016
شوہر سدھارت رائے کپور کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جو ریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان قانونی جنگ میں ہمیشہ کنگنا کا ساتھ دیتی نظر اتی ہیں ان دنوں اسی حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان کا اپنے شوہر سدھارت رائے کپورکے ساتھ کنگنا اور ریتھک کے مسئلہ پر جھگڑاہواہے۔

تاہم ایک انٹر ویو کے دوران ودیا بالن نے کہا کہ یہ میری نجی زندگی ہے اور میں کسی کوبھی دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی لیکن پھر بھی اگر اپنے پوچھ ہی لیا ہے تو میں بتا دوں کے میرے اور سدھارت رائے کپور کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اپنے شوہر سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں