بھارت کا نئے طالبان امیر ہیبت اللہ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

افغان عوام کیخلاف تشددبھڑکانے والوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہیں کیے جانے چاہئیں، سید اکبر الدین


آن لائن June 23, 2016
یہ بالکل احمقانہ پن ہے کہ ایک جلاوطن رہنما گھر تک دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا، اکبر الدین۔ فوٹو: فائل

بھارت نے نے طالبان رہنما ہیبت اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مستقل مندوب سید اکبر الدین نے افغانستان میں یو این معاونتی مشن سے متعلق سلامتی کونسل میں ہونے والے ایک مباحثے کے دوران کہا کہ یہ بالکل احمقانہ پن ہے کہ ایک جلاوطن رہنما گھر تک دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں نئے طالبان رہنما کے خلاف پابندیاں عائد کی جانی چاہیئے۔

بھارت کے مستقل مندوب نے کہا کہ افغان حکومت اورعوام کے خلاف تشدد کو فروغ دینے والے گروپوں اور افراد کو محفوط ٹھکانہ کبھی بھی فراہم نہیں کیا جانا چاہیئے اور نہ ہی انھیں افغانستان کے کسی حصے میں اثرورسوخ قائم کرنے دینا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں