بالی ووڈ آج بھی ہالی ووڈ سے 60 سال پیچھے ہے کاجول

نوجوان ہیروز کے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے تیار ہوں اور کبھی اس بنیاد پر کوئی فلم رد نہیں کی، کاجول


Showbiz Desk June 24, 2016
نوجوان ہیروز کے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے تیار ہوں اور کبھی اس بنیاد پر کوئی فلم رد نہیں کی، کاجول۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اس وقت اپنے بہترین اور عروج کے دور سے گزر رہا ہے لیکن اس وقت ہم وہاں ہیں جہاں ہالی ووڈ 60 سال پہلے ہوتا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول کا کہناتھا کہ وہ بالی ووڈ کے نوجوان ہیروز کے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے تیار ہیں اور انھوں نے کبھی اس بنیاد پر کوئی فلم رد نہیں کی کہ فلم میں ان کے مد مقابل کون ہے انھیں صرف فلم کے اسکرپٹ اور کاسٹ سے غرض ہوتی ہے کہ کون اسکرپٹ کے حساب سے کردار سے مماثلت رکھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کاجول نے کہاکہ بالی وڈ میں 20 سال ہوچلے ہیں مگر ان کا اسکرپٹ منتخب کرنیکا طریقہ اب بھی پہلے دن والاہے اور وہ اس اسکرپٹ کاانتخاب کرتی ہیں جس پر ان کا 300 فیصد یقین قائم ہو ورنہ چھوڑ دیتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں