سال کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر23 ارب ڈالرہوجائیں گےاسحا ق ڈار

اسٹیٹ بینک آمد،بینکوں کے صدور سے ملاقات،ٹی ٹی چارجزکے3ارب دینے کی یقین دہانی


Business Desk June 25, 2016
اسٹیٹ بینک آمد،بینکوں کے صدور سے ملاقات،ٹی ٹی چارجزکے3ارب دینے کی یقین دہانی ۔ فوٹو : اے پی پی

وفاقی وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور ، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے اور یہ معیشت کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کا وقت ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نےبات بینک دولت پاکستان کراچی کے دورے پرمنعقدہ اجلاس میں بینکوں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 برسوں کے دوران ملک کے زرمبادلہ کی صورت حال میں خاصی بہتری آئی ہے، امکان ہے کہ مالی سال کے آخر تک یہ 23 ارب ڈالر کی سطح کو چھو لیں گے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ آئندہ ہفتے مزید1ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ انہوں نے ملکی ترسیلات زر سے متعلق کاوشوں پر بینکوں کے کردار کو سراہا اور کہ ٹی ٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں حکومت 2015-16کے بجٹ میں مختص کی گئی رقم سے 3 ارب روپے جاری کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں شمولیت کا ارادہ نہیں ہے۔ قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے وزیر خزانہ کا خیرمقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔