بنکاک تھائی وزیراعظم کیخلاف 10ہزار افراد کا مظاہرہ

شنا وترا پر بدعنوانی کا الزام، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔


BBC November 25, 2012
شنا وترا پر بدعنوانی کا الزام، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کا استعمال کیا. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں وزیر اعظم ینگ لک شناوترا کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں 10ہزار افراد شریک تھے۔

پولیس نے مظاہرین کیخلاف کارروائی کی اور آنسو گیس کا استمعال کیا۔ مظاہرے کی اپیل 'پروٹیکٹ تھائی لینڈ' نامی گروپ کی طرف سے کی گئی تھی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ینگ لک شناوترا اپنے بھائی اور ملک کے سابق وزیر اعظم تھاسکن شناواترا کی کٹھ پتلی حکمران ہیں۔ واضح رہے کہ تھاسکن شناواترا 2001 سے 2006 تک تھائی لینڈ کے وزیر اعظم تھے بعد میں فوج کی مخالفت کے بعدانہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

بنکاک میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جونا فشر کا کہنا ہے کہ ریلی پر پابندی نہیں لگائی گی حالانکہ پولیس نے مظاہرین کو حکومت کی عمارتوں کے قریب جانے سے روکا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے مظاہرے کے دوران کچھ لوگوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ ریلی کی قیادت کرنے والے ایک ریٹائرڈ فوجی نے ینگلک شناوترا پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں