لندندوسری جنگ عظیم کے دوران بھیجا جانیوالا خفیہ پیغام دریافت

پیغام سرلے میں چمنی کی مرمت کے دوران مردہ پرندے کی ٹانگ کے ساتھ بندھا ہوا ملا۔


Sana News November 25, 2012
پیغام سرلے میں چمنی کی مرمت کے دوران مردہ پرندے کی ٹانگ کے ساتھ بندھا ہوا ملا. فوٹو: وکی پیڈیا

برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران بھیجا جانے والا ایک خفیہ پیغام دریافت ہوا ہے تاہم اسے ڈی کوڈ کر کے پڑھنا حکومت کیلیے مسئلہ بنا ہوا ہے۔

اس دستاویزکا انکشاف اس وقت ہوا جب برطانوی شہر سرلے میں ایک شخص اپنے گھر کی پرانی چمنی کی مرمت کر رہا تھا کہ اسے ایک مردہ پرندے کی ٹانگ کیساتھ کاغذ کا ایک ٹکڑا بندھا ہوا ملا جس پر ایک کوڈڈ پیغام درج تھا ۔ برطانیہ کے خفیہ ادارے جی سی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ مردہ چڑیا کے پائوں کے ساتھ ایک گول شکل کا چھوٹا سا ڈبا لگا ہوا تھا جسکے اندر ایک کاغذ کا پرزہ تھا جس پر سرفہرست کبوتر سروس لکھا ہوا تھا اور مندرجات میں ہاتھ کی تحریر میں معمے کے27الفاظ ہیں۔

جی سی ایچ کیو کے تاریخ داں ٹونی،جنھوں نے صرف آدھا نام ہی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے،کاکہنا ہے: ''ہمیں امید نہیں کہ اس پیغام کو پڑھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اس طرح کے کوڈ ہیں جنہیں صرف ارسال کرنیوالا اور موصول کرنیوالا ہی سمجھ سکتا تھا''۔ انھوں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا:" جب تک ہمیں یہ نہیں پتا چلتا کہ اسے کس نے بھیجا تھا اور کس کے لیے بھیجا گیا تھا تب تک اس کا پڑھا جانا بہت مشکل ہے"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔