روس میں شیرنے بکریوں کی حفاظت کرناشروع کردی

بکریاں اس سے ڈر کر جب بھاگتی ہیں تو ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور نظام انہضام تیز ہوتا ہے۔


Monitoring Desk June 28, 2016
بکریاں اس سے ڈر کر جب بھاگتی ہیں تو ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور نظام انہضام تیز ہوتا ہے:فوٹو : فائل

WASHINGTON: دنیا بھر میں چرواہے اپنی بھیڑ بکریوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کتے پالتے ہیں لیکن روس کے ایک چرواہے نے اس مقصد کے لیے ایک ایسا جانور پال رکھا ہے جس سے لوگ اپنے جانوروں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بتایاگیاہے کہ روس کے علاقے داغستان (Dagestan)کے رہائشی بیرامبیک ریگیموف نامی چرواہے نے اپنی بھیڑوں کی نگرانی کے لیے ایک شیرنی پال رکھی ہے۔ بیرامبیک کا کہنا ہے کہ میری پالتو شیرنی کا نام میشا ہے۔ یہ ابھی 6 ماہ کی ہے اور میں اس کی کڑی نگرانی کرتا ہوں کہ یہ کسی بھیڑکا غصیلے انداز میں تعاقب نہ کرے۔

بکریاں اس سے ڈر کر جب بھاگتی ہیں تو ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور نظام انہضام تیز ہوتا ہے۔ بیرامبیک نے مزید کہا کہ جب سے میشا کو میں نے بھیڑوں کے ریوڑ کے ساتھ رکھنا شروع کیا ہے تب سے کوئی ایک بھیڑ بھی ریوڑ سے الگ نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس کے دھاڑنے سے بھیڑئیے اور مویشی چور بھی میری بھیڑوں سے دور رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں