کوہاٹ میں گرلز اسکول تخت بھائی میں مزار پر بموں کے دھماکے

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس لائن پر فائرنگ،لکی مروت سے 7 مشتبہ دہشت گرد گرفتار


News Agienciyan November 25, 2012
کوہاٹ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بم دھماکے سے اڑائے جانے والے گرلز اسکول کا منظر۔ فوٹو: آن لائن

کوہاٹ کے علاقے تیراوال بانڈہ میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاہے۔

دھماکے میں 5کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے، پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دوسری طرف نامعلوم شدت پسندوں نے نوشہرہ میں پولیس لائن پر فائرنگ کردی تاہم پیشگی اطلاعات کے باعث ایلیٹ فورس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ شروع کردی جس پر حملہ آور پسپا ہوگئے۔ایک اور واقعے میںمردان کے علاقے تحت بائی میں نامعلوم تخریب کاروں نے مشہور بزرگ شخصیت مدے بابا کے مزار کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

شرپسندوں نے مزار کے چاروں طرف بارودی مواد نصب کررکھا تھا، تخت بائی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں7افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔عاشورہ محرم میں دہشت گردی کی نیت سے ایک گاڑی میں دھماکاخیز مواد گزشتہ روزقلعہ عبد اللہ سے کوئٹہ لایا جارہا تھا کہ ایف سی کے عملے نے گلستان کے قریب چیکینگ کے دوران ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں روکی جس پر ایف سی کے عملے نے اس گاڑی کا تعاقب کیا اور گلستان کے علاقے کلی سیگی کے قریب گاڑی کو پکڑلیا۔ گاڑی سے بیس کلو بارود سے بنائے گئے دس بم برآمد ہوئے جنہیں ایف سی کے عملے اور پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے روبوٹ کی مدد سے کلی سیگی میں ناکارہ بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں