برآمدات میں کمی توانائی بحران اور بلند پیداواری لاگت وجوہ قرار

ٹی ڈیپ نے سینیٹ کورپورٹ پیش کردی،برآمدات میں کمی کی 11وجوہ بتائی گئیں


اظہر جتوئی June 30, 2016
ٹی ڈیپ نے سینیٹ کورپورٹ پیش کردی،برآمدات میں کمی کی 11وجوہ بتائی گئیں فوٹو: فائل

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے توانائی بحران، نان ٹیرف رکاوٹوں، پیکنک اور مشکل پروسس سمیت 11وجوہ کو ملکی برآمدات میں کمی کا ذمے دار قرار دے دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھیجی گئی رپورٹ میں ٹی ڈیپ نے ملکی برآمدات میں کمی کی 11 وجوہ پیش کی ہیں جن کے مطابق عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں جبکہ پاکستان کے اندر اشیا کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، توانائی بحران کی وجہ سے کارخانے مکمل کیپسٹی پر نہیں چل رہے، ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی کمی، نان ٹیرف رکاوٹیں، غیرمتنوع پروڈکٹس، سرٹیفکیشن کا نہ ہونا، مسائل کا تسلسل، عالمی اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد کا نہ ہونا، برآمدات کا مشکل پروسس، عالمی معیار کی پیکنگ کا نہ ہونا شامل ہیں، ان وجوہ کی بنا پر ملک کی برآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں اضافے کے لیے دنیا بھر میں 98 نمائشوں میں شرکت کی، ایشیا میں 12نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے، مڈل ایسٹ میں 19، چین13، یورپ 29، امریکا 21 اور افریقہ میں 16 نمائشوں میں شرکت کی گئی جس میں میڈ ان پاکستان اشیا کے فروغ کے لیے اسٹال لگائے گئے اور اس کے نتیجے میں اشیا کی برآمد کے کئی معاہدے بھی ہوئے، رواں مالی سال کے دوران لگائی گئی نمائشیں گزشتہ مالی سال سے 8 فیصد زیادہ ہیں، چین اور افریقہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 100 فیصد زیادہ نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ یورپ میں 6 فیصد کم نمائشیں لگائی گئی ہیں، امریکا میں 31 فیصد زیادہ نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں