بھارت میں بارشوں کے بعد سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ 40 افراد ہلاک

لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں سٹرکیں بند ہوگئیں اورانتظامیہ نے حفاظتی اقدام کےتحت علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔


این این آئی July 04, 2016
لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں سٹرکیں بند ہوگئیں اورانتظامیہ نے حفاظتی اقدام کےتحت علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔: فوٹو؛ فائل

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بارشوں کے بعد سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے وزیراعلیٰ کے ترجمان اوم پرکاش ستی نے کہاکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں اورانھوں نے ساتھ ہی بتایا کہ ریاست کے دوردرازعلاقوں چمولی اور پیتھوراگ کی صورت حال انتہائی خراب ہے تاہم مقامی حکام نے 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس میں سے 15 افراد کی ہلاکت پیتھوراگ میں ہوئی، انتظامیہ نے ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں سٹرکیں بند ہوگئی اور انتظامیہ نے لوگوں کو حفاظتی اقدام کے تحت علاقے خالی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حفاظتی مقامات پر پہنچانے کے لیے ریلیف آپریشن جاری ہے لیکن حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

ادھر ریاست کے وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں،ریاست کی مزید ٹیموں، انتظامیہ اور ریلیف فورس کواحتیاطی تدابیر کے تحت ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہونے والی متعدد سٹرکوں کی مرمت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں