مکہ سہولت کیلیے فی گھنٹہ 30 ہزارزائرین کے طواف کا فیصلہ

توسیعی منصوبے سے مطاف میں مزید 23 ہزار ایک سو 59 مربع میٹرکی گنجائش پیدا ہو گی


Online July 05, 2016
توسیعی منصوبے سے مطاف میں مزید 23 ہزار ایک سو 59 مربع میٹرکی گنجائش پیدا ہو گی:فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: توسیع حرم کے جاری منصوبے کی تکمیل کے بعد صحن مطاف کی خالی جگہوں کومکمل کرنے کے لیے فی گھنٹہ 30 ہزار زائرین کے طواف کا اہتمام کیاجائے گا، زائرین کی سہولت اور ان کی حفاظت کے پیش نظرمسجد حرام اس کی منازل، گیلریوں اور صحن مطاف میں انسانی حجم میں کمی کے عنوان سے جو فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد زائرین کی سیکیورٹی اوران کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جیسے ہی توسیع کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا، سیکیورٹی ویژن اور انتظامی پلان کی روشنی میں عملدرامد کرتے ہوئے سہولت اور آسانی کے لیے فی گھنٹہ 30 ہزار زائرین کوطواف کا موقع دیاجائے گا اس وقت کل تیارشدہ صحن مطاف 28 ہزار 870 مربع میٹر جگہ پرمشتمل ہے،اہداف کی تکمیل کے بعد کعبہ شریف کے گرد رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

توسیع کے منصوبے میں مزید 4منزلوں اورطواف کے مزید 5 مقامات کی شمولیت کے بعد مطاف میں مزید 23 ہزار ایک سو 59 مربع میٹرکی گنجائش پیدا ہوگی اسی طرح مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں 79 ہزار 200 نمازیوں کی اضافی گنجائش پیدا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں