سعودی کمپنی نے اقامہ نہ دیا 4 پاکستانی کیمپ میں جاں بحق

ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تمام اقدامات کرر ہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


این این آئی July 06, 2016
ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تمام اقدامات کرر ہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو؛ فائل

سعودی کمپنی کی جانب سے'اقامہ' جاری نہ کرنے پر لگ بھگ500 پاکستانی شہری سعوی شہر دمام کے ایک کیمپ میں پھنس گئے جبکہ دل کا دورہ پڑنے سے4افراد انتقال کر چکے، جرمن ریڈیو کے مطابق 'سعد گروپ آف کمپنیز' کی جانب سے اقامہ نہ دیے جانے پر یہ پاکستانی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، متاثرین کو چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ اِس دوران کم از کم چار متاثرین انتقال کرگئے ہیں۔

دمام میں پھنسے پاکستانیوں نے بتایا کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات ختم ہو گئی ہیں اور اگر متاثرین بھوک سے بچ گئے تو بیماری ان کی جان لے لے گی،ایک پاکستانی شہری نے بتایا کہ انہیں وہاں سے نکالا جائے، وہ بھوکے مر رہے ہیں، اس شخص نے بتایا کہ چار پاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے کیمپ میں ہی انتقال کرچکے ہیں، اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث وہ کہیں آجا بھی نہیں سکتے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تمام اقدامات کرر ہا ہے۔ یہ پاکستانی 'سعد گروپ آف کمپنیز' میں ملازمت کر رہے تھے اور انھیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں