پاکستان ریلوے کا 69 لوکو موٹوز انجنز کو بحال کرنے کا فیصلہ

مذکورہ لوکوموٹوکی درآمد رواں سال کے آخرمیں شروع ہو جائیگی


Syed Naveed Jamal July 06, 2016
مذکورہ لوکوموٹوکی درآمد رواں سال کے آخرمیں شروع ہو جائیگی :فوٹو: فائل

MUMBAI: پاکستان ریلویز نے69 لوکوموٹو (انجن ) ازسرنوبحال کرنے کیلیے معروف ملکی وبین الاقوامی کمپنیوں سے فیزبیلیٹی رپورٹ کی تیاری کیلیے رابطہ کرلیا، پاکستان ریلویز2000 ہارس پاورکے25 ڈی ای لوکوموٹو اور 3000 ہارس پاورکے چائنا ڈیزائن کے44 لوکوموٹو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ریلویزکے پاس اس وقت452 لوکوموٹوزمیں سے 281 لوکوموٹو آپریشنل ہیں۔

ریلویزکے ذمے دارذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ پاکستان ریلویز نے کراچی سے اندرون ملک کوئلے کی سپلائی اورپاکستان کے شعبہ فریٹ کواپ گریڈکرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ لوکوموٹوپاکستان ریلویزکے آپریشن میں شامل کرنیکافیصلہ کیاہے تاکہ پاکستان کومنافع بخش ادارہ بنایاجاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ریلویزنے کراچی سے ساہیوال، قادرآباد، جام اورشورکوٹ پاورپلانٹ کوکوئلے کی سپلائی کیلیے55 لوکوموٹوکی خریداری کیلیے امریکا سے معاہدہ کیا ہے، مذکورہ لوکوموٹوکی درآمد رواں سال کے آخرمیں شروع ہو جائیگی۔ بیرون ملک سے نئے لوکوموٹوبھی خریدے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پرانے لوکوموٹوکی از سر نو بحالی کاپلان بھی بنایاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں